سوات (مارننگ پوسٹ) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات ایسوسی ایشن کے چیئرمین مظروف سلام کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ نتائج کے مطابق عہدیداروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس کے مطابق فضل معبود خان تیسری مرتبہ بلامقابلہ صدراور ڈاکٹر محمد حسن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں حافظ حضرت سید، پروفیسر میاں نور نواب اور محمد حنیف سینئر نائب صدور، عبدالغفار، بہرو میر، مولوی شیر رحمان نائب صدور، محمد عزیز ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، غلام سبحانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مصباح الدین، فصیح اللسان ، گل محمد خان جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔