سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کیلئے ایک اور اعزاز، ڈاکٹر اطہر خلیلی نے چلڈرن میں ایف سی پی ایس حاصل کرلی،پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق موصوف کے سپر وائزر تھے، ضلع سوات کے علاقہ مٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اطہر خلیلی نے چلڈرن میں ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کرلی جو کہ پہلے بھی چلڈرن میں انگلینڈ سے ایم آر سی پی سی ایچ اور ڈی سی ایچ اورائرلینڈ سے ایم آر سی پی ایچ حاصل کرچکے ہیں اس سے پہلے ملاکنڈ ڈویژن میں کسی نے چلڈرن میں اتنی ڈگریاں حاصل نہیں کی ، موصوف بچوں کے امراض میں کافی عبور رکھتے ہیں اور اجکل لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں،