سوات(مارننگ پوسٹ) کبل کے علاقہ قلاگے میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت قتل،ملزمان فرار،مقدمہ درج تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 3بجے کے قریب تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے ملا پٹے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں مسماۃ (ث) زوجہ رحمان غنی کو مسمیٰ سلطان روم ولد نصیب ذادہ سمیت قتل کردی گئی وجہ ناجائز تعلقات بتائی جارہی ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان مقتولہ کے سسر شیر امان،دیور فرمان اور دیورذاد عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔