سوات(نامہ نگار)اے این پی کی صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کی سوات آمد، اے این پی کے رہنما خواجہ خان سے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے مینگورہ میں اے این پی سوات کے رہنما خواجہ محمدخان کی رہائشگاہ واقع حیات آباد جاکر جہاں انہوں نے خواجہ محمدخان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ وہ کچھ دیرغمزدہ خاندان کیساتھ رہیں، اس موقع پر اے این پی سوات کے رہنما شیرشاہ خان، رحمت علی خان، ایم پی اے وقارخان، عبدالعلی اشنا ، ایوب خان ، ابراہیم دیولئی ،اکرام اللہ اکرام ،حمید اقبال گل رنگزئی، شوکت علی شاہ اوردیگربھی موجود تھے۔