پشاور()قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے 10کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ ومیوزیم عبدالصمد کو گرفتارکرلیا ۔نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب کو متعلقہ محکمہ اور ڈائریکٹر کیخلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس پرنیب نے معاملے کی انکوائری شروع کی تھی اورگزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گرفتارڈائریکٹر عبدالصمدنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف آرکیالوجیکل سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں اوراس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی ۔نیب کی جانب سے مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ عبدالصمد کو آج احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔
قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ ومیوزیم عبدالصمد کو گرفتارکرلیا
