سوات(مارننگ پوسٹ) سوات چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبر پختونخواہ عزیزاللہ گران خان نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائیندوں اور حکومت میں غلط فہمیا پیدا کرنے والے سرکاری آفیسرز اپنے کرتوت سے باز رہیں،ہم نے بیوٹیفیکیشن منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے بات کی تو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اس کو غلط انداز سے پیش کیااور کہا کہ میں کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آونگا کیا کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کرنا غلط ہے،کسی کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے کہ منتخب عوامی نمائندے ان سرکاری لوگوں سے کوئی ڈکٹیشن لے گی بلکہ ہم ان لوگوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہدائت دیں گے،جس پر علم درامد کرنے پر وہ پابند ہے،کوئی عوامی نمائیندہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی سرکاری آفیسرز کو بلیک میل نہیں کرتا،بلکہ عوامی مسائل کے حوالے سے کوئی نمائیندوں سے بات پرس کرتا ہے تو وہ صرف ہم ہے،سرکاری آفیسرز کو لوگوں کے خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت تنخواہ دیتی ہے،میں ایک بار پھر سوات بیوٹیفیکیشن میں کرپشن کی تحقیقت کا مطالبہ کرتا ہو
منتخب عوامی نمائیندوں اور حکومت میں غلط فہمیا پیدا کرنے والے سرکاری آفیسرز اپنے کرتوت سے باز رہے
