اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) سعودی عرب سفارتخانے نے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔سعودی عرب کے سفارتخانے نے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی منظوری کا باقاعدہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سعودی عرب سفارتخانے نے سنگل انٹری وزٹ ویزا فیس 2 ہزار سعودی ریال سے کم کرکے 338 کر دی جبکہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیس 3 ہزار ریال سے کم کر کے 675 ریال کر دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرفیصل جاویدنے سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے ویزوں میں فیس میں کمی کوخوش آئندقراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان سعودی عرب برادرانہ تعلقات کی بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے آنے کے بعد پاکستان کو خارجہ محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،یہ تو صرف آغاز ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں پاکستانی قوم کو ملیں گی۔
سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی منظوری دیدی
