سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی حسین وادی بحرین میں عالمی مادری زبانوں کے حوالے سے بڑے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سوات کی تمام زبانوں کے نمائندوں، ماہرین لسانیات، لکھاریوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ادارہ برائے تعلیم وترقی نے فورم فار لینگویج انشٹیوز کے تعاون سے کیا۔ جس میں علاقے کے مقامی توروالی زبان، کالام سے گاؤری زبان اور کے علاہ دیر، چترال اور صوبہ بھر سے کھوار، گوجری، پشتو اور دیگر زبان بولنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ متنظمین کے مطابق مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا مقصد اپنی ماں بولی سے محبت اور اس کی حفاظت ہے۔ اجلاس میں مقامی توروالی شاعری بھی پیش کی گئی جس سے مقامی لوگ لطف اندوز ہوئے۔ مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے ارادہ برائے تعلیم وترقی کے سربراہ زبیر توروالی اور FLI کے ڈائریکٹر فخرالدین اخون ذادہ نے بھی مادری زبانوں کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء نے مقامی مرحوم شاعر سلیم جانباز اور محقق بحرمند مرحوم کے لیے دعا بھی کی۔
سوات کی حسین وادی بحرین میں عالمی مادری زبانوں کے حوالے سے بڑے سیمنار کا انعقاد
