سوات (مارننگ پوسٹ) خپل کور فاؤنڈیشن کا مدر آرگنائیزیشن سوات سکاؤ ٹس اوپن گروپ پاکستان کا واحد گروپ ہے جس کے پاس اب تک کُل ۲۵ صدارتی طلائی تمغہ حاصل کرنے والے سکاؤٹس روورزاور شاہین موجود ہیں جنہں پاکستان کے مختلف صدور صاحبان نے اپنے ہاتھوں سے سونے کے تمغوں سے نوازاہے۔جن میں ایک گولڈ میڈلسٹ شاکر اللہ روور سکاؤٹ بھی شامل ہے۔شاکر اللہ ۲۰۱۳ میں سوات سکاؤٹس اوپن گروپ مینگورہ بحیثیت روور سکاؤٹ شامل ہو گئے اور پہلے سال میں ہی شاکر اللہ سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے آفس سکرٹری منتخب کئے گئے اور احسن طریقے سے اپنے دیوٹی انجام دیتے رہے اسکے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھا شاکر اللہ نے روور سکاؤٹ میں PRS اور جنٹکس میں BS کیا ہے اور آج کل ہزارہ یونیورسٹی سے ایم فِل کر رہا ہے۔ شاکر اللہ نے ۲۰۱۶ میں روور سکاؤٹس میں صدارتی گولڈمیڈل کے امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صدارتی گولڈمیڈل جو صدر پاکستان و چیف سکاؤٹ آف پاکستان کے طرف سے دیا جاتا ہے۔شاکر اللہ نے اپنے نام کر دیا ہے۔ پچھلے سال ۱۸ تا ۲۲ فروری ۲۰۱۸ میں بمقام نشنل ہیڈکواٹر اسلام آبادمیں یوتھ فورم بُلایا گیا جسمیں شاکراللہ نے بھی شرکت کی اور ۲۲ فروری ۲۰۱۸ میں شاکر اللہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے پہلے یوتھ کونسل کے پہلے چیرمین منتخب ہوئے ۔ اور ۶ تا ۱۶فروری ۲۰۱۹ ء کو عالمی سطح پر تیسراعالمی پیس کیمپ بمقام سعودی عرب ریاض میں شاکراللہ پاکستان کے نمائندگی کر رہا ہے ۔جو کہ سوات سکاؤٹس اوپن گروپ اور KP کے لئے اعزاز کی بات ہے۔اس گروپ کے پاس یہ بھی ایک منفرد اعزاز ہے جس نے خپل کور پاونڈیشن کے نام سے یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کیلئے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو دُنیا میں ایک مثال ہے۔ سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے چار سکاؤٹس نے سرکاری خرچے پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہیں اور اسکے علاوہ ۹ سکاؤٹس ولیڈر نے مختلف سمندر پار سکاؤٹ سرگرمیوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
سوات سکاؤ ٹس اوپن گروپ پاکستان کا واحد گروپ ہے جس نے اب تک کُل ۲۵ صدارتی طلائی تمغے حاصل کئے
