سوات( مارننگ پوسٹ )ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل نے کہاہے کہ پولیس میں تبادلے اور تعیناتی معمول کی بات ہوتی ہے لیکن بعض پولیس آفیسران ایسے ہوتے ہیں جن کے تبادلے سے پوری پولیس فورس غم ذدہ ہوتی ہے ،ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ نے پولیس فورس کو جو عزت بخشی اور جس جانفشانی کے ساتھ فرائض انجام دئے کبھی فراموش نہیں کئے جاسکیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مینگورہ میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں منعقد ہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علاقے کے عوامی نمائندوں ،ڈی آر سی ممبران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی ایس پی حبیب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل اور عوام کے تعاون سے انہوں نے تین سال تک عوام کی خدمت کی اور بلا امتیاز کی جس پر ان کا ضمیر مطمئن ہیں ،عمائدین علاقہ نے بھی ان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر پولیس اور عمائدین علاقہ کی جانب سے انہیں مختلف یادگاری شیلڈ ز بھی دی گئیں ۔
تھانہ مینگورہ میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں منعقد ہ الوادعی تقریب
