سوات( مارننگ پوسٹ ) ملاکنڈ اور بونیر میں سرگرم عطائیوں کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا کامیاب آپریشن ،درجنوں غیر مجاز ڈینٹل کلینک اور صحت مراکز سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کر اداروں کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر ریئس جان اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم نے سنئیر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں ضلع ملاکنڈ کے درگئی بازار اور ضلع بونیر کے علاقوں پاچاکلے،پیر ابیی ،قادر نگت،بٹئی اور تور ورسک میں دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران باچا میڈیکل سینٹر،مردان ڈینٹل کلینک، خان ڈینٹل کلینک،پیر محمد جی پی کلینک و کلینکل لیبارٹری،حق کلینک،شاہ حسین کلینک اورعبد اللہ ڈینٹل کلینک کو غیر متعلقہ و غیر تربیت یافتہ افراد اعجاز حسین،نادر خان،ساجد امان،پیر محمد،ضیاء الحق، شاہ حسین کے پریکٹس میں مشغول ہونے اور ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخواء کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کے پاداش میں سیل کیا گیا جبکہ ہومیو ڈاکٹر طارق آمین کے کلینک سے بھاری مقدار میں ممنوعہ انڈین ادویات برآمد ہونے اورINJECTABLE پریکٹس کے بنا پر سیل کیا گیا اور درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کر اداروں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع عطائیوں نے ایک دوسرے تک پہنچائی جس پر متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے،عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف ایکشن کو سہراتے ہوئے آپریشن میں مذید تیزی لانے اور جعلی سازی کے پاداش میں سیل ہونے والے خود ساختہ صحت مراکز کو مستقل طور پر سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے