سوات (مارننگ پوسٹ )سوات کے مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ والوں نے غریب لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیاتحصیل کبل کے مختلف علاقوں کوزہ بانڈی،برہ بانڈی،کانجو سمیت مختلف علاقوں کی غریب اور محنت کش دکاندار فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ والوں کی نخروں سے تنگ اچکے ہیں علاقے کے سیاسی سماجی شخصیات سمیت بلدیاتی نمائندوں اورغریب اور بے چارے دکانداروں کا جلد ہی سڑکوں پر نکل آنے کا اعلان،کوزہ بانڈی،برہ بانڈی اور کانجو سے تعلق رکھنے والے مختلف دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ والے مسلسل اتے ہیں جس سے ہمیں اپنی رزق حلال کمانے سے ڈر لگ جاتے ہیں دکانداروں نے یہ بھی کہا کہ لائسنس اور ان کے چھ ماہ کے ہزاروں فیس لینا ہماری ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ایک دکاندار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے انتہاپسندی اور خراب حالات میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہے ہمارا بہت زیادہ نقصان ہوچکا تھا اور ابھی تک ہمارے پیسے سمیڈا والوں نے ادا نہیں کیا ہے دکانداروں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ پہلے بھی ظلم ہوچکا ہے اب حکومت اور فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ والے لائسنس کے نام پر ہمارے ساتھ مزید ظلم نہ کریں ورنہ ہم سڑکوں پر نکل احتجاج کرینگے اور پھر کوئی بھی اس احتجاج کو روک نہیں سکیں گے ویلج کونسل نینگولیٰ کے ناظم فتح اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ضلع سوات میں فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی والوں کو بند کریں حکومت اپریشن سے متاثرہ عوام اور کاروباری لوگوں کو ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ اگر فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ والے باز نہ آئے تو پھر ہم احتجاج کرینگے اس موقع پر ویلج کونسل برہ بانڈی کے ناظم آشفاق خان ایڈکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ والے سوات اور خصوصا تحصیل کبل کے بے چارے عوام پر رحم کھائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر نوٹس لیں اگر نوٹس نہ لیا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکل کر عوام کے ساتھ احتجاج کرینگے۔ یاد رہے کہ تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں اپریشن سے متاثرہ دکانداروں کا سروے ہوچکا تھا اور اب بھی سینکڑوں کے تعداد میں دکانداروں کا معاوضہ نہیں ملا ہے جس پر علاقے کے عوام میں شدید تشویش پایا جاتا ہے ۔
سوات میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ والوں نے غریب لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیا،عوام کاسڑکوں پر نکل آنے کا اعلان
