سوات (مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کی تنظیم سازی مکمل ، دفترجماعت اسلامی مینگورہ میں ضلعی امیرمحمدامین کی زیرنگرانی جے آئی یوتھ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جسمیں جے آئی یوتھ کے صوبائی نو منتخب صدر صدیق الرحمن پراچہ ، صوبائی سینئر نائب صدر عاشق علی اور جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ خاکسار اورسابق ضلعی صدر حیدرعلی کے علاوہ پورے ضلع سے یوتھ لیڈرز نے شرکت کی ، اجلاس میں اتفاق رائے سے خالدحسین کانجو ایڈوکیٹ کو ضلعی صدر، شوکت علی کو ضلعی جنرل سیکرٹری ، سید اظہاراللہ کو سینئرنائب صدر ، احمدحسین ایڈوکیٹ کو نائب صدر، انس قاضی خلیل کو سوشل میڈیا انچارج، اورنواز کاکاخیل کو شعبہ امور نوجوانان کا ایگزیکٹیو ممبر مقررکیاگیا، اجلاس میں پی کے 2کے لئے نصیراللہ کالامی صدر اورمکمل شاہ جنرل سیکرٹری ، PK3کیلئے عماد صدر اوریوسف شاہ جنرل سیکرٹری ، پی کے 4کیلئے قاری انعام صدر اور عرفان سینئر نائب صدر پی کے 5کیلئے سیدعلی صدر اورفیصل ودود جنرل سیکرٹری ، پی کے 6کیلئے عبدالمستعان صدر اوراسرارجنرل سیکرٹری، پی کے 7کیلئے نعمت علی صدر اور شیراز جنرل سیکرٹری ، پی کے 8کیلئے شجاعت صدر اورنعیم الحق جنرل سیکرٹری ، پی کے 9کیلئے سیدناصرشاہ صدر، حزب اللہ جنرل سیکرٹری اورشاکر اللہ سینئرنائب صدر مقررہوئے۔ امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے نومنتخب قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اقامت دین کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے اوراسلامی پاکستان کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائے۔نومنتخب صدر خالدحسین کانجو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی نے جس اعتماد کااظہار کیاہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے اورنوجوانوں کو منظم کرکے سوات کو جماعت اسلامی کاگڑھ بنائیں گے ۔ اجلاس میں صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ ہماراایجنڈا واضح ہے۔ ہم اسلام اورپاکستان کی بات کرتے ہیں اسلام کی سربلندی اورپاکستان کی بقاء ہی ہمارا ایجنڈاہے۔ اوراس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔