سوات(مارننگ پوسٹ)مختلف واقعات میں دوافراد جا بحق دو زخمی ، تفصیلات کے مطابق سوات بحرین کے علاقے گڑئی میں مبینہ طورپر شادی شدہ خاتون نے خو د کو گولی مار خودکشی کرلی ۔ جبکہ مینگورہ میں رکشہ اولٹنے سے خانزداگل سکنہ احمد تنگے کانجو جاں بحق، مینگورہ کے نواحی علاقے لنڈکس میں دو دوستوں کے درمیان گھر کے تنازعے پر فائرنگ جس سے دونوں دوست مہران اور عبداللہ زخمی حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔