سوات(مارننگ پوسٹ) ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام محمد زمان کی زیر قیادت چکیسر سرکول کے مقام پر کاروائی میں منشیات کے بدنام زمانہ سمگلر عمر زاہد ولد نبی سید کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی جبکہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران منشیات برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا پکڑی گئی منشیات تھاکوٹ سے شانگلہ سرکول کے علاقے کو سمگل کی جا رہی تھی رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے سلسلے میں ضلع کی مختلف شاہراہوں پر موثر چیکنگ کے کامیاب نتائج برآمد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے ایک عرصے سے منشیات سمگلنگ کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے درجنوں سمگلروں کو گرفتار کیا ہے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران پولیس نے حالیہ کامیاب کاروائی کی ہے پولیس نے منشیات سمیت پکڑے گئے سمگلر کو تھانہ چکیسر منتقل کر دیا جہاں اسکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ابتدائی تفتیش میں زیر حراست ملزم نے چرس تھاکوٹ سے سرکول علاقے کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو بچائیں جبکہ اطلاع دہندہ کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔