سوات :بلوگرام فٹ بال گراؤنڈ میں درخت کاٹنے کے خلاف سول سو سائٹی کے احتجاج کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ایس ایچ او رحیم آباد مجیب عالم خان کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد وسیم نے مشرق کو بتا یا کہ نامعلوم ملزمان نے گراؤنڈ میں تین سالہ چنار کے تین درخت کاٹے تھے۔محکمہ جنگلات نے بازار سے تین سالہ چنار کے12 درخت خرید کر گراؤنڈ میں لگادیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
سوات،بلوگرام گراؤنڈ میں درختوں کی کٹائی، نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج
