پشاور() ملا کنڈ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کیلئے ریگولر لیٹ کالج اور پرائیویٹ اُمیدوار وں کیلئے امتحانی داخلہ فارم جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pkپر ، مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بینک لمیٹڈ کے تمام شاخوں، حبیب بینک لمیٹڈ چکدرہ اور نیشنل بینک آف پاکستان ملاکنڈ یونیورسٹی کیمپس برانچوں میں دستیاب ہیں کا اعلان کر دیا ہے نامکمل فارمز پر غور نہیں کیا جائے گا جبکہ ا متحانات جون 2019 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔ فارمز نارمل فیس کے ساتھ 19 مارچ 2019 تک لیٹ فیس کے ساتھ 26 مارچ 2019 تک، ڈبل فیس کے ساتھ 2 اپریل 2019 تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 9 اپریل 2019 تک جمع کئے جا سکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا.
ملا کنڈ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کیلئےداخلہ فارم جاری کردیئے
