اسلام آباد (این این آئی)بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر اضافی 13ارب 50کروڑ روپے کا بوجھ پڑیگا،نیپرا نے جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک،زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔