سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ہدایت کی ہے کہ سیدو شریف ہسپتال کی نوتعمیر شدہ عمارت کو جلد از جلد عوام کی سہولت کیلئے کھول دیا جائے کیونکہ یہ اس بڑے شہر میں علاج کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 500 اضافی بستروں کے اس عظیم الشان طبی منصوبے پرکروڑ وں روپے خرچ کئے ہیں ہماری بھر پور کوشش ہے کہ جلد از جلد اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر مفاد عامہ کیلئے کھولا جائے تاکہ یہاں کے غریب عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں 500بستروں پر مشتمل نئی تعمیر شدہ عمارت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سیدوٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شہاب خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی چیئرمین ڈیڈک سوات نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے طبی سہولیات میں اضافے کیلئے اس منصوبے کیلئے ہنگامی طور پر ضروری فنڈز فراہم کئے ہیں جس کی وجہ سے اب یہ اہم منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے سوات میں وقت گزرنے کے ساتھ علاج اور صحت کا معیار بین الاقوامی سطح پر آجائے گا۔