سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ شہری دفاع زمانہ جنگ اور امن دونوں حالات میں قوم کی ناگزیر ضرورت ہے اور اسی سے منظم قوم کی پہچان ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج دنیا کی باصلاحیت اور بہادر فوج ہے جبکہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں اسکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے خپل کور ماڈل سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمد الیاس، ڈپٹی چیف وارڈن میڈم آمنہ، ڈاکٹر خالد محموداور دیگر سینئر رضاکاروں نے بھی خطاب کیا اور تنظیم شہری دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالی ڈپٹی کمشنر سوات اور تحصیل ناظم بابوزئی نے کہا کہ پاکستانی فوج میں وہ صلاحیت موجود ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملائے پاکستان اور عظیم پاکستانی قوم کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک بیدار قوم ہے جو وطن عزیز کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتی انہوں نے شہری دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوات میں شہری دفاع کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جارہاہے مینگورہ اور سیدو شریف میں سائرن کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے تاکہ انہیں ناگہانی صورتحال میں بروقت بیدار کیا جاسکے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عالمی شہری دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیااس موقع پر بہترین رضاکاروں کو شیلڈ بھی دیئے گئے۔
عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے خپل کور ماڈل سکول میں پر وقارتقریب منعقد
