سوات:جمعیت علما اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ تاریخ ساز مہنگائی نے غریب کی کمر تھوڑ دی ہیں، آٹا تھیلہ 1500چینی 115 روپے کلو دال سبزی عوام کے قوت خرید سے باہر ہے، جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہیں آشیاعہ خوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، ادویات تک مہنگی ہوئی ہیں، مرکز میں تو حکومت دو سال سے ذائد ٹائم ہوا لیکن صوبے میں ساتھ سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ، لیکن خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ ایفا نا ہوسکا، مدینہ کی ریاست کے دعویٰ کرنے والے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکے، پی ڈی ایم کے بنے کے بعد حکومت کو مہنگائی کا خیال آیا۔