پشاور()صوبائی حکومت نے سول بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے20انتظامی سیکرٹریز اور کمشنرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں سرفراز درانی کو سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ، شہاب علی شاہ کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، مختیار احمد کو سیکرٹری انفارمیشن اور امجد علی خان کو کمشنر پشاور تعینات کردیا گیاہے جبکہ وزیر اعلی کے پریس سیکرٹری بہرہ مند جان کو اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ ڈا ئریکٹریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میںڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے کام کی دیکھ بھال کے اضافی فرائض بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ20کے پی اے ایس آفسر سرفراز درانی کو سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، تقرری کے منتظر گریڈ20کے پی سی ایس آفسرسید جمال الدین شاہ کو سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ ، ڈائریکٹر ایس ٹی آئی مختیار احمد کو سیکرٹری انفارمیشن ، سیکرٹری بنولنٹ فنڈ خیام حسن کو سیکرٹری لیبر ، سیکرٹری انڈسٹریز عثمان یعقوب کو ڈائریکٹر ایس ٹی آئی ، سپیشل سیکرٹری بلدیات عامر لطیف کو سیکرٹری انڈسٹریز ، کمشنر بنوں جبار شاہ کو کمشنر کوہاٹ ، کمشنر کوہاٹ مطاہر زیب کو کمشنر مردان ، کمشنر مردان غفور بیگ کو سیکرٹری بنولنٹ فنڈ، کمشنر ہزارہ امجد علی خان کو کمشنر پشاور، تقرری کے منتظر عادل صدیق کو کمشنر بنوں ، کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام کو کمشنر ہزارہ ، سیکرٹری سوشل سیکٹر قبائلی اضلاع سیکرٹریٹ یوسف رحیم کو ممبر بورڈ آف ریونیو ، ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف نعمان افضل کو ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان ، ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کو ڈپٹی کمشنر کرم ، ڈپٹی سیکرٹری ہوم طیب عبداللہ کو ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ طاہر خان کو ڈپٹی کمشنر تورغر مقرر کردیا ہے جب کہ گریڈ20کے عابد مجید کی سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ کی حیثیت سے تقرری کے احکامات واپس لئے گئے ہیں۔اسی طرح محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک دفتری حکم نامے کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی کے پریس سیکرٹری بہرہ مند جان کو اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ ڈا ئریکٹریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میںڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے کام کی دیکھ بھال کے اضافی فرائض بھی تفویض کر دیئے ہیں۔
کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سمیت 20انتظامی سیکرٹریز اور کمشنرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری
