سوات( نیازاحمدخان)اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈڈویژن کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں اورانڈیا کیخلاف اجلاس، حاجی باباروڈ سے نشاط چوک تک ریلی ، پاک فوج زندہ باد کی نعرہ بازی ، گزشتہ روز اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈڈویژن کے صدر حاجی محمدزبیر خان کی قیادت میں مظاہرے میں سوات بھر کے نامور عمائدین انعام الرحمان ، شعیب خان، فضل احد لالاجی ، ضلعی کونسلر فضل ربی راجہ ، بخت زیب خان اوردیگرنے کہاکہ کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر وطن عزیز کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی دوجہازوں کوتباہ کرکے دوٹوک جواب دیدیا ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پرفخرہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرہندوستان نے جنگ مسلط کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر انڈیاکیخلاف لڑیں گے ، حاجی زبیرخان نے کہاکہ وطن عزیز لازوال قربانیوں کی بدولت حاصل کیاگیاپاک فوج، پولیس اورعوام نے ملکراس ملک کی حفاظت کرینگے مقررین نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کاسلسلہ مزیدبندکرے اور مذاکرات پرتوجہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم وطن کی خاطراپنی مال وجان کی قربانی دیں گے ، اس موقع پر نشاط چوک میں مظاہرہ بھی منعقد کیاگیاجس میں پاک فوج کے حق میں اورانڈیاکیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ شرکاء نے آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا مانگی۔
سوات: اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈڈویژن کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں اورانڈیا کیخلاف اجلاس
