سوات( مارننگ پوسٹ )سیدو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام نئے متعارف کردہ ماڈولر نصاب تعلیم کے تحت ایم بی بی ایس کے پہلے پیشہ ورانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق نے کالج کے امتحانی ہال میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانات کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ماڈولر نظام تعلیم کی بدولت میڈیکل کے طلبہ و طالبات میں رٹے بازی اور نقل کے رحجانات ختم ہونے کے علاوہ انکی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا اور شعبہ طب میں تحقیق و تجسس کے نئے دروازے کھلیں گے۔
سیدو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس کے پہلے پیشہ ورانہ امتحانات شروع
