سوات (مارننگ پوسٹ)یونین کونسل سیدو شریف کے علاقہ گل کدہ میں پانی کی قلت کے خلاف مکینوں کا سوا ت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، ڈبلیو ایس ایس سی کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی، پانی کی فراہمی کامطالہ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنید شہاب، رحمت اللہ اور دیگر نے کہا کہ گل کدہ کے اہلیان اس جدید دور بھی پانی جیسے اہم ضرورت کے لئے ترس رہے ہیں، گذشتہ تین ماہ سے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں، بار بار احتجاج کرنے کے باوجود متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے، انہوں نے کہا کہ گلکدہ اور خاص کر محلہ حاجی اجڑ میں گذشتہ 20روز سے پانی سپلائی مکمل طور پر بند ہے،اہلیان علاقہ پانی نہ ہونے کے باوجود باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن واسا ء حکام پانی کی فراہمی اور عوام کو میونسپل سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی صدر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اس وجہ سے ڈبلیو ایس ایس سی اور متعلقہ حکام فوری طور پر گل کدہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کریں ورنہ علاقے کے عوام احتجاجی تحریک شروع کریں گے