سوات (مارننگ پوسٹ)مینگورہ: خیبر پختون خواں سے تعلق رکھنے والے ایجوکیشن آفیسرز اور ماہرین نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن صوبے میں سب سے زیادہ آفات کی زد میں ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام افراد بہ شمول طلبہ و طالبات تربیت یافتہ ہوتے تو نقصانات میں بڑی حد تک کمی ہوتی، اگر سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات آفات میں سے مقابلہ اور ان میں کمی لانے والے تربیت دی جائے تو آئندہ کے لئے کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے وہ تیار رہیں گے، خیبر پختون خوا ں کے تمام اضلاع کے تعلیمی آفیسران، اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور طلبہ و طالبات کو آفات و خطرات میں کمی لانے کی تربیت دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار خیبر پختوں خوا ں کے محکمہ تعلیم کے آفیسرزاور ٹرینزر ، مدیحہ دانش،ڈاکٹر صفیہ نور،اے ڈی او سپورٹس شفیق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بونیر بخت زادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوات محمد امین ، اے ڈی او پی اینڈ ڈی ملاکنڈ ذاکر حسین وغیرہ نے ایجوکیشن منیجر کے لئے آفات و خطرات میں کمی کے پانچ روزہ تربیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا،پانچ روزہ تربیت خیبر پختون خواہ کے محکمہ تعلیم، ایس آر ایس پی نے یونیسف کے تعاون سے کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم کے آفات کی زد میں ہے اور ماضی میں آفات کے نقصانات میں کمی لائی جاسکتی تھی اگر سکولوں کے اندر طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور آفیسرز تربیت یافتہ ہوتے ، آفات و خطرات سے نمٹنے اور ان میں کمی لانے والی تربیت خیبر پختونخواں کے تمام اضلاع بہ شمول فاٹا کے علاقوں میں تعلیم آفیسرز، استاتذہ اور طلبہ و طالبا ت میں کو دی جائے گی ، اب تک 750 آفیسرز میں سے 280 آفیسرز کو تربیت دی جا چکی ہے اور باقی کو بھی جلد دی جائے گی۔
مینگورہ:خیبر پختون خواں کے محکمہ تعلیم کے آفیسرز اور اساتذہ کی آفات میں کمی پر پانچ روزہ تربیت مکمل
