سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر رنگ محلہ میں شام کے وقت موٹر سائیکلوں کی خطرناک اوورسپیڈنگ،ون ویلنگ اور شور نے لوگوں کو نفسیاتی مریضوں کے ساتھ ان کی زندگی خطرے میں ڈال دی سپیڈ بریکر کے ساتھ ان کو لگام دینے کے لئے عوامی حلقوں نے ڈی پی سوات دلاور بنگش سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے کے لئے عارضی طور پرٹریفک پولیس اہلکارتعینات کی جائے اور ان موٹر سائیکلوں کو اوور سپیڈنگ پر سخت جرمانہ اور سزا دی جائے عوامی حلقوں نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظا میہ سے اپیل کی کہ لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس طرح لوگوں کو اوور سپیڈنگ اور شور سے نجات دلانے میں کردار ادا کیا جائے ان موٹر سائیکلوں میں زیادہ تر کم سن بچے بھی شامل ہیں جو کہ زیادہ تر مغرب کے بعد رات دس بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے وجہ سے لوگوں کے زندگی اجیرن بن گئی ہے اس لئے عوامی حلقوں نے فوری طور انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو مزید نفسیاتی مریض بنانے سے نجات دلانے میں انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
مینگورہ شہر رنگ محلہ میں رات کو موٹر سائیکلوں کی ون ویلنگ اور شور نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا
