سوات ( مارننگ پوسٹ) غیرسرکاری تنظیم شرکت گاہ کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے واک کا اہتمام ، شجرکاری مہم کا بھی آغاز کردیا ،واک میں سوات کے مختلف علاقوں سے خواتین نے شرکت کی ، خواتین نے تحصیل بریکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا ، اس موقع پر ضلعی کوارڈینیٹر نیلم رحیم اور اسسٹنٹ کوارڈینیٹر کشور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان کی خواتین مستعد،زیادہ ذمہ دار اور پراعتماد رہتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی میں مصروف عمل ہیں اور ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی جیسے اقدامات میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار بطریق احسن انجام دے رہی ہیں،لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی ہر پلیٹ فارم پر ناصرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ انکی صلاحیتوں کا برملا اظہار اور اعتراف بھی کیا جائے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام میں درختوں کی اہمیت اجاگر کرنا انتہائی ناگزیر بن چُکا ہے تاکہ ہر فرد اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔
سوات میں عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے واک کا اہتمام
