سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقہ ملم جبہ، کالام سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اورمینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی برف باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج منگل تک برف باری و بارش کا سلسلہ تھم جانے اور دوپہر کے بعد مطلع صاف ہونے کا امکان ہے ۔