سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے محلہ بارامہ میں23سالہ نوجوان نے گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی ۔ سلیمان ولد جہانزیب کی شادی اکلوتی چچا ذاد سے ہوئی تھی ۔بے روزگاری اور گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گذشتہ روز اس نے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
مینگورہ شہر محلہ بارامہ میں نوجوان نے گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی
