سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کالج کے پرنسپل کو اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کی ہے فضل حکیم خان کی ہدایت پر ان کے پرسنل اسسٹنٹ فیض اللہ سیدو میڈیکل کالج میں آگ لگنے والی جگہ پر پہنچے اور سیدو میڈکل کالج کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنی والی جگہ کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق بھی موجود تھے اور تمام انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے ڈاکٹر اسرار الحق کی ہدایت پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران میں ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر امریک لال،ڈاکٹر مصبح اور ڈاکٹر احسان شامل ہیں جو واقعہ کی انکوئری کرے گی کہ اگ کس وجہ سے لگی اور کتنا نقصان ہوا ہے کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر چیف ایگزیکٹیو کو پیش کرے گی۔
سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی,پرنسپل کو اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کی ہدایت
