سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن تیزی سے جاری ہے ،اور گشت کے نظام کو بھی موثر بنادیا ہے ،اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن تیزی سے جاری ہے اور ٹارگیٹیڈ اپریشن میں بڑی کامیابی مل رہی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار شدت پسندوں اور اشتہاریوں سمیت پانچ سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں بڑے بڑے منشیات فروش اور بدنام زمانہ ملزمان جاری ہے جس کے وجہ سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ائی ہے اور جرائم نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں کافی کامیابیاں ملی ہے اور جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ایک منظم ٹیم تیار کیا ہے اور خفیہ اہلکار بھی انکے پیشے لگا دئے ہیں جس کی نشاہدہی پر ٹارگیٹیڈ اپریشن ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے گندھوں پر ذمہ داریاں مذید بڑھ گئی ہے جس کیلئے تمام خارجی و داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور گشت کے نظام کو بھجی موثر کردیا ہے اور شفٹوں میں پولیس چوبیس گھنٹے گشت کرتی ہے اور رات کو بھی موثر گشت کیا جارہا ہے ۔
سوات میں ایک ماہ کے دوران چار شدت پسندوں سمیت پانچ سو سے زائد ملزمان گرفتار کرلیا ہے،ڈی پی او سوات
