سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان ،ایم این اے سلیم الرحمن اور ایم پی اے عزیز اللہ گران نے مینگورہ حلقہ پی کے 5 کے علاقوں محلہ اسلام آباد اور رحیم آباد میں بحالی گیس پریشر کیلئے 2انچ ٹی بی ایس کا افتتاح کردیااس کی بدولت شہر کے ان گنجان آباد رہائشی علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگیا ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر فضل حکیم خان ،سلیم الرحمن اور عزیز اللہ گران نے اہل علاقہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ سٹی کے لوگوں کی سہولت اور سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت پوری تندہی سے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے ان نئے اور جدید منصوبوں سے جلد ہی علاقے کے لوگوں کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی انہوں نے کہا کہ پورے مینگورہ میں گھر گھر سوئی گیس فراہمی ہمارا مشن ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر شہری کو اس کا ہر بنیادی حق فراہم کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات کررہی ہے انہوں نے موقع پر موجود حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری ادارے عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن نتیجہ خیز اقدامات کریں تاکہ کوئی شہری سرکاری محکموں کی کارکردگی سے مایوس نہ ہو بلکہ وقت کے ساتھ ان کا اعتماد اداروں پر بحال ہو اور وہ حکومت سے پورا تعاؤن کریں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور عوامی حقوق پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوات میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا دیا ہے سوات میں ترقی وخوشحالی کا آغاز ہوگیا جس سے عوام بھی کافی حد تک مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو جو بھی مسئلہ ہو یا کوئی بھی شکایت ہو تو وہ بلا خوف وخطر ہمیں بتائیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کریں کیونکہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں اہل علاقہ نے اس جدید سکیم کا افتتاح کرنے اور علاقے میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے پر تینوں عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلیٰ محمود خان زندہ باد، پی ٹی آئی حکومت زندہ باد کے فٹگ شگاف نعرے لگا کر اور تینوں منتخب عوامی نمائندوں سے بغل گیر ہوکر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے موجودہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد میں بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا۔
مینگورہ حلقہ پی کے 5 کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کم پریشر حل کیلئے 2انچ ٹی بی ایس کا افتتاح
