سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ سوات گڈ گورننس کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر جیسے کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں قانونی سزا دینا میرا اولین فرض ہے جو میرے مشن کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف صحت مراکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دورہ کے موقع پر سیف اللہ خان نے بی ایچ یو مانیار،سول ڈسپنسری نویکلے بریکوٹ اور سول ہسپتال بریکوٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں پر ایم او ڈاکٹر اقبال خان،ایم او ڈاکٹر رحیم زیب، ایم ایس ڈاکٹر فخر عالم اور علی رحمان نے انہیں شعبوں سے متعلق تفصیلات دی اور انہیں عوام کو دی گئی سہولیات سے اگاہ کیا سیف اللہ خان نے بعض صحت مراکز سے ضروری ریکارڈ،شکایات،عوامی مسائل،ہسپتال کی بہترکارکردگی اور خراب کارکردگی سے متعلق ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے جو صوبائی سیکرٹری کو سزا اور جزاء کیلئے رپورٹ کی جائے گی تاکہ محکمہ صحت کو انتظامی معاملات نمٹانے میں دشواری کا سامنا نہ ہوں سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں میں میرٹ،انصاف،ایمانداری،دیانداری اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں اور عوام کا پیسہ عیاشیوں پرنہیں عوام پر خرچ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وژن سے تمام مشکلات پر قابو پائیں گے گڈ گورننس کی ترجیح ہوگی کہ کرپشن کا خاتمہ کریں گے اداروں کو مضبوط کریں گے ہر کسی کی اچھی تجاویز کا احترام کریں گے ہر محکمے میں اس سے متعلق مسائل پر قابو پانے کی جلد کوشش کریں گے انہوں نے تمام سرکاری محکموں کو پیغام دیا کہ سب سن لیں ہمیں کام چاہئے عوام کے پیسے کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت احتساب کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا اوراداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔