سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کی مداخلت پر مکان باغ ٹاؤن کے علاقہ سخا چینہ میں پرائمری سکول کے بچوں کو نجی عمارت سے بے دخل کرنے اور اس کے نتیجے میں اہل علاقہ کا عمارت مالکان سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا جبکہ فضل حکیم خان کی طرف سے بے دخل بچوں کیلئے فوری طورپر کرایہ کی نئی بلڈنگ حاصل کرکے طلباء کا تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کی یقین دہانی پر یہ سنگین مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا واضح رہے کہ سخا چینہ میں گزشتہ ادوار میں قائم مکتب سکول کو پرائمری سکول میں تبدیل کرکے مقامی شخص نے اپنی بلڈنگ عطیہ کردی تھی مگر حال ہی میں انہوں نے سکول کی بلڈنگ ذاتی ضرورت کیلئے درکار ہونے کا بہانہ بنا کر اسے خالی کرانے اور بچوں کو آئندہ سکول نہ آنے کا کہہ دیا تھا جس پر بچوں کے والدین تشویش میں مبتلا ہوگئے اور مقامی لوگ بھی مشتعل ہوکر سڑکوں پر آگئے اور بلڈنگ مالک کے گھر کی راہ لی تاہم چیئرمین ڈیڈیک کو بروقت معلوم ہونے پر انہوں نے اہل علاقہ کو اپنے گھر بلالیا اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بچوں کیلئے فوری طورپر اپنی جانب سے بلڈنگ مہیا کرنے جبکہ سکول کی اپنی سرکاری عمارت کی تعمیر کیلئے پی سی ون ہنگامی بنیادوں پر تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر عمائدین علاقہ اور بچوں نے مطمئن ہوکر اپنی ایجیٹیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ان کا دیرینہ اور پیچیدہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر فضل حکیم خان اور صوبائی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا چیئرمین ڈیڈیک نے واضح کیا کہ ماضی کے سیاستدان اور حکمران اسی طرح عارضی بنیادوں پر لوگوں کے مسئلے حل کرنے کی بجائے مزید الجھا دیتے تھے مگر پی ٹی آئی کے دور میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام شعبوں میں عوام کے مسئلے ایک ایک کرکے مستقل بنیادوں پر حل کئے جائینگے انہوں نے یقین دلایا کہ بے دخل بچوں کیلئے نئی بلڈنگ زیادہ کشادہ ہوگی جبکہ سرکاری عمارت کی تعمیر بھی رواں مالی سال کے دوران ہی مکمل کردی جائے گی اور اس کیلئے نئے اے ڈی پی کا انتظار نہیں کیا جائے گا فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی مدبرانہ قیادت میں صوبے میں تعلیمی انقلاب لایا جارہا ہے آئندہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں ہوگا اور نہ ہی انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا جائیگا کیونکہ قوم کے بچوں کو ہم اپنے ہی خاندان کے بچے سمجھتے ہیں۔
سخا چینہ میں پرائمری سکول کی اپنی سرکاری عمارت کی تعمیر کیلئے پی سی ون ہنگامی بنیادوں پر تیار کرنے کے احکامات جاری
