سوات (مارننگ پوسٹ)  کبل پولیس نے چور گروہ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرکے چوری کیے گئے ہیروں سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ کبل پولیس کے مطابق گروہ کے دو اہم ارکان افتخار اور حیات علی کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ ہیرے، سریا، جنریٹر، طلائی زیورات، پستول، کلاشنکوف اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی نشان دہی پر جلد گروہ کے باقی ارکان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔