سوات(مارننگ پوسٹ)باچاخان سکول کو چلانے کے لئے ہرقسم کی مدد کرینگے ، باچاخان سکول ایک میشن ہے اور تمام پختونوں کے لئے عدم تشدد کی زندہ مثال ہے، ایوب اشاڑے، مینگورہ یوسف آباد میں باچا خان سکول کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پاڑٹی ضلع سوات کے صدر اور سابقہ صوبائی وزیر ایوب اشاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں اس وقت عوام نے ذمہ داریاں دی تھی جب سوات میں بدامنی کے اندھیرے تھے، دہشت گرد پختونوں کے ہاتھ سے قلم اور کتاب لیناچاہتے تھے مگر ہم نے تمام تباہ شدہ تعلیمی اداروں کو نہ صرف بحال کیا بلکہ اس کے دوگنے تعداد میں تعلیمی ادارے قائم کئے جن کے زندہ مثال سوات یونی ورسٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باچاخان سکولوں میں عدم تشدد کی تعلیم دی جارہی ہے اور اور اس وقت تمام پختونوں کو امن اور علم کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل باچاخان سکول کی پرنسپل مہناز نے کہاکہ باچاخان سکول نے بہت قلیل عرصے میں تما م تر مشکلات کے باجود علاقے کے ان بچوں کو پڑھانے کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔جوکہ زیادہ تر تعلیم سے محروم تھے اور ان کے والدین بچوں کو پڑھانے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ باچاخان ایجوکیشن ٹرسٹ کے ڈائریکڑ خادم حسین نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ باچاخان سکول سسٹم پورے صوبے میں تعلیم دینے کا ایک سلسلہ ہے جوکہ حکومت سے منظور شدہ نصاب کے ساتھ ساتھ بچوں کو فنی تعلیم، کلچر اور دیگر پختون رویات کے مطابق تربیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے بچوں کے لئے الیکٹرک واٹر کولردینے کا اعلان کیااور کہاکہ وہ اپنے طرف سے سکول میں تعمیراتی کاموں میں بھی مدد فراہم کرینگے۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے خاکے، ملی نغمے اور پشتو کے رویاتی ٹپے پیش کئے تقریب میں مختلف جماعتوں میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں انعامی شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔