خیبر پختون خوا حکومت کے محکمہ ہوم اینڈ ٹرایبل نے سوشل ورکر اور خدائی خدمت گار کو دہشت گردوں کے شیڈول فور لسٹ میں شامل کرلیا۔ سوات کے علاقہ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے سرگرم رکن ادریس باچا کو محکمہ ہوم خیبر پختون خوا نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے سیکشن 11EE کے تحت دہشت گردوں کے شیڈول فور لسٹ میں شامل کرلیا، جس کے بعد ان کا شناختی کارڈ، بنک اکاونٹ کو بند کردیا گیا اور جائیداد کو منجمد کردیا گیا۔ دوسری جانب سوات کے سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل ورکر کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ادریس باچا کا نام دہشت گردوں کی لسٹ سے نکالا جائے، ورنہ سخت احتجاج کیا جائیگا۔
سوات سول سوسائٹی کے سرگرم رکن کو دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا
