سوات:مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے چار بچے بجلی کی مین لائن سے ٹکراکر شدید جھلس گئے۔محلہ ابراہیم خیل اوڈیگرا کے 8 سالہ عادل،5 سالہ ریحان ولد علی خان، 8سالہ یاسین،6سالہ محسن ولد شیر عالم کو تشویشناک حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا۔
سوات:اوڈیگرام میں 4 بچے بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گئے،تشویشناک حالت میں پشاورمنتقل
