سوات(مارننگ پوسٹ)کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے مینگورہ بس سٹینڈ، سبزی اور فروٹ منڈی تیس اپریل تک نئے تعمیر شدہ مقامات تک متنقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے مینگورہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے مختص تجارتی مراکز کی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ ٹھیکہ داروں کواحکامات جاری کئے ہیں کہ تیس اپریل تک نئے بس سٹینڈ، سبزی اور فروٹ منڈی کی تعمیراتی کام کو حتمی شکل دیکر یہاں کاروبار اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میہا کی جائے ۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ٹھیکیداروں سے تعمیراتی کام بارے بریفنگ لینے کے بعد کمشنر ملاکنڈ نے تیس اپریل کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ تک بس سٹینڈ، سبزی اور فروٹ منڈی نئے مقامات تک منتقل ہوجانی چاہئے بصورت دیگر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بس سٹینڈ، سبزی و فروٹ منڈی کا فوری طور پر نئے مقامات پر منتقلی ناگزیر ہے اور شہر کی اصلی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مینگورہ شہر کے ٹریفک کنٹرول اور رش سے نمٹنے کیلئے بھی لائحہ عمل پر کام ہورہا ہے اور جلد ہی شہر میں موجود بے ہنگم ٹریفک کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی جائیگی۔ کمشنر ملاکنڈ نے کوترو میلہ میں بننے والے ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او محمد شیدا نے انہیں پروجیکٹ سے متعلق بریف کیا۔ کمشنر ملاکنڈ کو بتایا گیا کہ لینڈ ریکویزیشن کا کام مکمل ہوچکا ہے اور مں صوبہ اب ڈیزائینگ کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔ اس پر کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے ڈمپنگ سائٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور متعلقہ تعمیراتی کام کو سات سے آتھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ادراک رکھتے ہیں اور اس کیلئے جلد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔