(مارننگ پوسٹ) کینسر کے مرض میں مبتلاغریب گھرانے کے کفیل زندگی اورموت کی کشمکش میں ، سینورہسپتال میں زیرعلاج مریض علاج ، معالجے پر جمع پونجی ختم کرگئے ، شوکت خانم ہسپتال میں فری علاج کرنے کیلئے سینورہسپتال انتظامیہ نے رقعہ دینے سے انکارکردیا، مریض کاایک بھائی بھی اس مرض سے وفات پاچکاہے، تفسیلات کے مطابق گاؤں بلوگرام سے تعلق رکھنے والے اپنے خاندان کے واحد کفیل گل زمان سینورہسپتال سیدوشریف میں اپنی زندگی کاجنگ لڑرہے ہیں ، گل زمان کاایک بھائی کینسر کی وجہ سے وفات پاچکاہے، گل زمان اس وقت ہسپتال سے علاج کررہاہے اوران کی علاج معالجے پر جمع پونجی خرچ کردی گئی ہے، تاہم ان کے خاندان کے افراد نے یہ معاملہ شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کیساتھ اٹھالیاتوانہوں نے ان کو مفت علاج کاگرین سیگنل دیدیا، تاہم مفت علاج کو سینورہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ مریض بارے ایک تحریری رقعہ دینامشروط کردیالیکن سینورہسپتال انتظامیہ رقعہ دینے سے انکارکردیاجبکہ مذکورہ مریض تک میڈیاکی رسائی کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ تاکہ میڈیا کے ذریعے مریض کی فریادکواعلیٰ حکام تک پہنچایاجاسکے، اس صورتحال کے پیش نظر مذکورہ مریض زندگی اورموت کے کشمکش میں مبتلاہے۔