وات(مارننگ پوسٹ ) سوات کے علاقے کوکڑئی میں ہائی ایس گاڑی کے تصادم سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے کوکڑئی کے مقام پر ہائی ایس گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ منصور علی شاہ ولد ابراہیم شاہ سکنہ کوکڑئی موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے ڈرائیوررحمان حیدرسکنہ کوکڑئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
کوکڑئی میں ہائی ایس گاڑی کے تصادم سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
