سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع شانگلہ تحصیل کانا کے ہزاروں لوگوں نے کاناٹو اجمیر سڑک کی عدم تعمیر کیخلاف سوات بشام سڑک بندکردیا۔ کانا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کاناٹواجمیر سڑک کی تعمیر میں ناکام ہوئی ہے۔ شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیرمین محمد نعیم خان ،پی پی پی کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر افسرالملک خان، متوکل خان ،پی ٹی ائی کے وقار خان،سابقہ ایم پی اے رشاد خان نے کہا کہ کانا اجمیر سڑک انتہائی خراب ہے اور مقامی ہزاروں لوگوں کو اس سے شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وعدہ کیا تھا کہ سڑک پر تعمیراتی کام جلد شروع ہوگی لیکن چار ماہ مزیدگزرنے کے باوجود سڑک پر کام شروع نہ ہوسکا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کانا ایک سیاحتی علاقہ ہے لیکن اس کے سڑکیں انتہائی خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم پی اے اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام ہورہاہے۔مقررین نے کہا کہ اگر 30 اپریل تک سڑ ک پر کام شروع نہ ہوا تو غیر معینہ مدت تک سڑک بند کردینگے۔ پی ٹی ائی کے رہنماء وقار خان نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ 30 اپریل تک سڑک پر کام شروع ہوجائیگا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت کیخلاف پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شانگلہ کے ہزاروں لوگوں نےسڑک کی عدم تعمیر کیخلاف سوات بشام سڑک بندکردیا
