سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کو عزت اور احترام کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سے بات کریں گے ان اساتذہ کے محنت اور کوششوں سے اعلی عہدوں تک اور ملک میں اہم ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ترقی کا راز ان کو احترام وعزت دینا ہے معاشرے میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خدمت کے جذبے سے سرشار ملک وقوم کے خدمت میں مصروف عمل ہے ٹائم سکیل سمیت اہم مسائل کے لئے سی ایم سے خصوصی ملاقات کا وقت لیں گے اپٹا کے نو منتحب کا بینہ کو مبارکباد پیش کی ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے محکمہ تعلیم سوات کے زیراہتمام داخلہ مہم کے حوالے سے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور نو متخب اپٹا کابینہ سے حلف بھی لیا ا س موقع پر ڈی ای او محمد امین ڈپٹی ڈی ای او شیر خان محسن خان شاہ بابا سکندر خان صلاح الدین ایڈوایزر ایم این اے خلیل خان اور سوات کے مختلف تحصیلوں سے نو منتخب عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے اساتذہ کو سہولیات فراہم کریں ان مظلوم عاجز طبقہ کے ساتھ ہمدردی اور ان کے مطالبات کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر آپ کے حقوق کے لئے آواز آٹھائیں گے آپ کے جو مطالبات ہے ان سے زیادہ حصول میں اپنا کردار آپ کے سامنے ہوگااساتذہ کی قدر کو بلندیوں تک پہنچائیں گے اساتذہ ملک کے بنیادان کو مضبوط بنائیں گے مستقبل کے بنیادیں ملک کے ترقی میں ان کے ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا کہ اپٹا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے
اساتذہ کے حقوق کےلئے ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے،سلیم الرحمن
