کوئٹہ( اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے نشان عبرت بنائیں گے، ہمارے نوجوان کو چاہیے کہ سرکاری ملازمتوں کی بجائے اپنا کاروبار شروع کریں۔ اتوارکو کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ طارق بشیر کا تعلق تو ق لیگ سے ہے لیکن ان کی تقریرمیں تحریک انصاف کا جنون نظر آرہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی وزرا اور بلوچستان کابینہ کے ارکان اس تقریب میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی کی سب سے بڑی ضرورت چھت ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں صرف پیسے والے لوگ گھر بنانے کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اپنی آمدن سے گھرنہیں بنا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم بینکوں سے قرضے کے لیے قانون میں تبدیلی لارہے ہیں۔ ہائوسنگ اسکیم سے 40سے زیادہ صنعتیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں، یہ سنہری موقع ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے گزارش ہے کہ کوئٹہ کا ماسٹر پلان بنائیں۔دوران خطاب وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں اب بڑے بڑے ڈاکو پکڑے جارہے ہیں ،میں مشرف دور میں 7 دن جیل میں رہا وہاں مجھے صر فغریب لوگ نظرآئے کیونکہ پہلے بڑے ڈاکوپکڑے ہی نہیں جاتے تھے بلکہ اسمبلیوں میں نظرآتے تھے۔زرداری اور شریف فیملی نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ،ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائیںگے۔ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے نہ خود کھیل رہا ہوں اور نہ کسی کو کھیلنے دوں گا۔دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم نے ہزارہ برادری کے وفد سے ملاقات کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ہزارہ برادری کو ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاںوزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے، وزیر اعظم کا مشہدا ئرپورٹ پر گورنر جنرل خوراسان علی رضا ر ظم حسینی نے استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود، قونصلیٹ مشہد بھی وزیر اعظم کا استقبال کرے والوں میں شامل تھے۔وزیر اعظم دورہ ایران میں ایرا نی صدر حسن رو حا نی سے ملاقا ت کر یں گے اور با ہمی تعلقات کو وسعت دینے پر تبا دلہ خیال کیا جا ئے گا ،وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
نوجوان ملازمتوں کی بجائے اپنا کاروبار شروع کریں۔عمران خان
