پشاور () سکولوں سے اگلے دو سے تین سالوں میں 10ہزار ٹیچرز 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے ، سب سے زیادہ6 ہزار ٹیچرز سکینڈری سکولوں سے ریٹائر ہوںگے۔محکمہ تعلیم کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے پاس56سال سے زائد ٹیچرز کی تعداد 9ہزار 9سو47ہے جو موجودہ حکومت کے دور میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ سال کی عمر کو پہنچنے پر صوبے کے پرائمری سکولوں سے 9 ہزار 9سو 47ٹیچرز ، مڈل ،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے6ہزار13ٹیچرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے محکمہ تعلیم کے حکام کو آگاہ کردیا ہے، ہر سال2ہزار سے زائد ٹیچرز بھرتی کرنے کے بعد ہی یہ خلا کم کیا جا سکے گا بصورت دیگر محکمہ تعلیم میں ٹیچرز کی دس ہزار اسامیوں پر بیک وقت بھرتی مشکل ہوجائے گی۔