سوات( نامہ نگار )تحصیل کبل میں ای پی ایس ،این سی ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں اساتذہ ،محکمہ تعلیم کے افسران ،سیاسی و سماجی رہنماء اور کارکنان کے علاوہ بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور زیور تعلیم سے اراستہ کرنا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد امین نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات میں ایک لاکھ اوناسی ہزار بچے جن کے عمریں پانچ سے دس سال ہے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ہمارا میشن ہے کہ ان بچوں کو ہر صورت سکولوں میں لانا ہے اور اس مقصد کے اوصول کیلئے اساتذہ کرام کو بنیادی کردار ادا کرناہوگا ہمیں سماجی برائیوں سے پاک فلاحی معاشرہ بنا نے کا ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جنہیں اچھی تقریقے سے نبانا ہمارا فرض ہے۔اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے کہا کہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزکرنے کے ذمہ داری اساتذہ کرام کے ہاتھوں میں ہے ۔اور اس مقصد کے اوصول کیلئے اسا تذہ کرام فعال کردار ادا کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ای پی ایس کے پراجیکٹ منیجر محمد حسیب خان نے کہاکہ ای پی ایس تحصیل کبل میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کر رہے ہیں ۔جبکہ سکول داخلہ مہم کے ذریعے بچوں کو سکولوں میں لانا اور بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔تقریب سے این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر فائز احمد ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اخر میں شرکاء نے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے واک بھی کیا۔