سوات (مارننگ پوسٹ ) سوات میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کو طبی امداد نہ مل سکی۔ ڈاکٹروں نے تدریسی ہسپتال مینگورہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال، بریکوٹ، کبل، مٹہ، خوازہ خیلہ اور مدین میں بھی ہڑتال کی۔ ان ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور او پی ڈی میں ایک ڈاکٹر نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ آنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا ہے اور نہ آپریشن جس کی وجہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
سوات میں ڈاکٹروں کی ہڑتال مریض رل گئے
