محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا نے ادارہ برائے تعمیر نو (پارسا) کے 66 پراجیکٹ ملازمین کو ملازمین مستقلی ایکٹ 2018 اور این ڈی ایم اے ایکٹ2010 کے تحت ملازمت کی مستقلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اعلامیہ کے مطابق ساجد عمران کو ڈائریکٹر بحالی، امجد خان ڈپٹی ڈائر یکٹرانفراسٹرکچر،عطائ اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،وسیم کنڈی سینئر پلاننگ آفیسر، سید رحمان ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ، لطیف الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ‘توصیف الرحمان اسسٹنٹ ڈائر یکٹر آئی ٹی ، یاسر نثار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، روندر کمار اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،سردار زیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،تیمور جمشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ای و دیگر کو مختلف عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات شامل ہیں۔
پارسا کے 66 پراجیکٹ ملازمین مستقل کردئے گئے،
