سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ اور سیدوشریف میں بجلی بحران کے حل کیلئے چیرمین ڈیڈک سوات کی کاوشیں رنگ لے آئیں رمضان المبارک سے قبل لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران سے نمٹنے کا پلان کامیابی سے ہم کنار ہونے لگا ٹرانسفارمرز کی کمی کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا اور درجنوں نئے ٹرانسفارمر سوات پہنچا دیئے گئے اسی طرح گرڈ سٹیشن تک آنے والی 132 کے وی مین ٹرانسمشن لائن کی تنصیب میں حائل بڑی رکاوٹ بھی دور کر دی گئی ہے بجلی کے نئے پول متبادل مقام پر نصب کرنے کا عمل تیز ی سے جاری ہے اس سلسلے میں واپڈا کو تمام کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں درایں اثناء چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان سے ڈیڈ ک آفس سیدوشریف میں سوات الیکٹرانک میڈیا کے وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر شیرین زادہ کے سربراہی میں ملاقات کی اور انہیں اپنے بعض مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا وفد میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعید الرحمان، جائنٹ سیکرٹری عیسیٰ خان خیل، ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران سید شہاب الدین اور سلیم اطہر بھی شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ اہل سوات کا گرمیوں میں بڑا مسئلہ بجلی بحران یے رمضان المبارک سے قبل سوات میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان سے خصوصی ملاقاتیں کی ہیں عمر ایوب خان نے سوات میں رمضان سے قبل بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے خصوصی طور پر درجنوں ٹرانسفارمر بھی فراہم کر دیئے ہیں جس کے سبب رمضان المبارک کے دوران کوئی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں متبادل ٹرانسفارمر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائیگی اُنہوں نے کہا کہ واسا کے حکام کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ مینگورہ میں رمضان کے دوران ہیوی جنریٹرز کی بروقت دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان کے دوران لوگوں کو پانی کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا سکے اُنہوں نے کہا کہ سیدوشریف ہسپتال میں سی ٹی اسکین کی مرمت کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اب صرف ٹینڈر جاری کرنے کی دیر ہے اور یہ کام بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا۔
سوات میں رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران سے نمٹنے کا پلان کامیابی سے ہم کنار،ٹرانسفارمرزکمی کا مسئلہ بھی حل
